آصف علی زردار آج کے دور کے سیاستدانوں کے بھٹو ہیں:نرگس فیض ملک

Jun 26, 2023

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ہمارے قائدآصف علی زرداری نے ملک کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے ملاقاتیں کرکے ان کا اعتماد بحال کیا ہے۔ آصف علی زردار آج کے دور کے سیاست دانوں کے بھٹو ہیں جوآنے والے وقت کو سامنے رکھ کر سیاست کرتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کا جب تک اعتماد بحال نہیں ہو گا اور جب تک انہیں ایک ایسا ماحول اور ایک ایسی فضافراہم نہیں کی جائے گی کہ جس میں ان کو اس بات کا یقین ہو کہ ان کا سرمایہ بھی محفوظ ہو گا اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی آئے گی۔ 

مزیدخبریں