تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام ”فضائل قربانی کانفرنس“ 

Jun 26, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں ”فضائل قربانی کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا عید ِقربان سنت ابرہیمی ؑ اور سنت محمد کو بجا لانے کا تہوار ہے۔ اسلام برگزیدہ ہستیوں کی اداو¿ں کو رہتی دنیا تک سنت کی شکل میں محفوظ رکھتا ہے۔ اللہ کے دربار میں قربانی کے جانوروں کے گوشت اور ہڈیوں کو نہیں، دلوں کے تقویٰ کو دیکھا جاتا ہے۔ قربانی کا جانور دنیا میں پرہیزگاری اور آخرت میں پلِ صراط سے پار گزارنے والی سواری کا کام دیتا ہے۔ مخصوص جانور کی قربانی کا عمل ا±متِ مسلمہ کے اندر راہِ حق میں جان و مال پیش کرنے کی ایک تربیت ہے۔ اللہ تعالی کے نام پر پیارے جانور کو قربان کر دینے کا مقصد اس بات کا اظہار ہے کہ جس رب کیلئے ہم اپنا مال پیش کر رہے ہیں وقت آنے پر اس رب کیلئے ہم اپنی جان پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ عید قربان ایثار، قربانی اور جذبہ جہاد کی ایک سالانہ مشق کا نام ہے۔ جو مال اللہ تعالی کی محبت کے راستے میں رکاوٹ بنے، وہ مال مسلمان کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ قربانی کے عمل سے مسلمان عملی طور پر یہ ثبوت دیتا ہے کہ اس کا حقیقی تعلق مال سے نہیں، رب ذوالجلال سے ہے جس کے کہنے پر اس نے اپنے پیارے مال کو قربان کردیا۔ 

مزیدخبریں