رانا فاروق سعید کی وزیر خزانہ  اسحق ڈار کی طرف سے215ارب کے نئے ٹیکسوں کی مذمت

Jun 26, 2023


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کی طرف سے215ارب کے نئے ٹیکسوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ملک کوآئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر آخر کب تک چلائیں گے؟۔وزیر خزانہ ایک دن آستینیں چڑھاتے ہیں اور دوسرے دن پیر پڑ جاتے ہیں ۔ اسحق ڈار اگر عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو ان کی زندگی مذید اجیرن مت بنائیں۔ حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے ہم بھی عوام کو جوابدہ ہیں۔پیپلز پارٹی عوامی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

مزیدخبریں