عید قرباں کیلئے شہریوں نے چھریاں ٹوکے تیز کروانے شروع کردیئے 

Jun 26, 2023


لاہور(نیوزرپورٹر) عید قرباں کیلئے شہریوں نے چھریاں اور ٹوکے تیز کروانے شروع کردیئے ہیں۔ کوئی پرانی چھریاں تیز کروا رہا ہے تو کوئی اس عید پر نئی چھری لینے کو تیار ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال چھریوں کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اثرات ان کے کاروبار پر بھی پڑے ہیں اس لئے چھریاں مہنگی کی گئیں، جیسے جیسے عید قریب آ رہی ہے، چھریوں کی دکانوں پر رش بڑھتا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں