کمشنر ڈیرہ غازی خان کا مظفرگڑھ  میں مویشی منڈی کا دورہ سہولیات کیلئے احکامات جاری

Jun 26, 2023


ڈیرہ غازی خان (اے پی پی) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ضلع مظفر گڑھ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر محمد سلمان لودھی کے ہمراہ مویشی منڈیوں کا دورہ کیا۔انہوں نے مویشی منڈیوں میں سہولیات کی بہتری کےلئے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے بیوپاریوں اور قربانی کے جانور خریدنے والے لوگوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔انہوں نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ مویشی منڈیوں اور مقررہ سیل پوائنٹس کا دورہ کریں۔شدید گرمی اور حبس میں انسانوں کے ساتھ جانوروں کےلئے سایہ،پانی اور دیگر سہولیات یقینی بنائیں۔مقررہ پوائنٹس کے علاہ قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت پر کارروائی کریں۔

مزیدخبریں