ہاکی قومی کھیل ‘ترقی کےلئے  دن رات کوشاں: راﺅ جاوید اقبال

Jun 26, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر راﺅ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی ترقی کےلئے ایسوسی دن رات کوشاں ہے اور ہمیں کھیلوں میں ترقی کےلئے میدان آباد کرنے ہونگے۔ ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کےلئے ترجیحاتی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں گراس روٹ سطح پر ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ جو اس وقت ملک میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی اپنا فرض نبھا رہی ہے جس میں غریب بچوں کو ہاکی کا سامان فراہم کرنا ہے۔ ملک میں گراس روٹ سطح پر زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس منعقد کروانے کی ضرورت ہے جس میں تعلیمی ادارے اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایک دور ایسا تھا کہ پاکستان کے پاس ہاکی میں تمام بڑے بڑے اعزازات تھے جو آہستہ آہستہ اعزازات ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ کھلاڑیوں نے محنت کرنا چھوڑ دی۔ کھیلوں میں نتائج حاصل کرنے کےلئے کھلاڑیوں کو بھر پور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں ہاکی کی ترقی کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہے۔

مزیدخبریں