فیفا کی زیر نگرانی ایم اے ریفری انسٹرکٹر کورس مکمل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا کے ریجنل ڈویلپمنٹ آفیسر محمد رودزالی یعقوب کی نگرانی میں ایم اے ریفری انسٹرکٹر کورس مکمل ہوگیا، ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے آفیشل نے 5 روز تک فٹبال ہاﺅس لاہور میں 16شرکاءکو ٹریننگ دی۔فیفا کے "ٹیچ دی ٹیچرز" پروگرام کے تحت ہونے والے کورس میں تھیوری کےساتھ عملی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ فیفا اور اے ایف سی قوانین سے روشناس کرانے کیلئے آنے والے رودزالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،شرکاءیہاں سے حاصل ہونے والی معلومات اور تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھا سکیں گے۔ رودازالی نے کہا کہ پاکستان میں خدمات فراہم کرنے کا موقع دینے پر پی ایف ایف اور ریفری منیجر خرم شہزاد کا شکریہ ادا کرتا ہوں،شرکاءمیں سیکھنے کا جذبہ نظر آیا، امید ہے کہ میری کاوش پاکستان میں ریفرینگ کا معیار بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن