کوہاٹ: تین بھائیوں‘ بہن نے بیک وقت ایک سال میں بیچلر کی ڈگریاں حاصل کر لیں 

Jun 26, 2023


کوہاٹ (این این آئی) قبائلی ضلع اورکزئی کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی باپ کے تین بیٹوں اور ایک بیٹی نے بیک وقت ایک ہی سال کے دوران بیچلر آف سائنس کی ڈگریاں حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔ مقامی سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی کے تحصیل ہیڈکوارٹر کلایا کے نواحی علاقہ عین پوش سے تعلق رکھنے والے ہیڈ ماسٹر عبداللہ شاہ کے تینوں بیٹوں اور بیٹی نے بیک وقت ایک ہی سال کے دوران بیچلر آف سائنس کی ڈگریاں حاصل کر کے تاریخ رقم کر ڈالی۔ رپورٹ کے مطابق عبداللہ کے بیٹے غازی علی شاہ نے فیڈرل ا±ردو یونیورسٹی آف آرٹس‘ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد سے فزکس جبکہ دسرے بیٹے رضی علی شاہ نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فارمیسی میں بیچلر ڈگری حاصل کر لی۔ اسی طرح تیسرے بیٹے مستقیم علی شاہ نے یونیورسٹی آف پشاور سے مینجمنٹ سٹڈی میں بیچلر کی ڈگری مکمل کی جبکہ ان تینوں بھائیوںکی بہن نے کوہاٹ سے بی ایس نرسنگ میں ڈگری مکمل کی۔
بیچلر ڈگریاں

مزیدخبریں