شہدا کی یادگاروں کو نذر آتش کرنےوالوں کو قوم معاف نہیں کر سکتی‘یوسف رضا گیلانی


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)محمد بشیر بٹ مرحوم پیپلز پارٹی کا عظیم سرمایہ تھے،ان کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے ہر مشکل دور میں پیپلز پارٹی کا جھنڈا بلند رکھا،فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے اور شہدا کی یادگاروں کو نذر آتش کرنےوالوں کو قوم کبھی معاف نہیں کر سکتی،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وسابق وزیر اعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے سٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ کے تایا کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا،سید یوسف رضا گیلانی نے کہا مرحوم بشیر بٹ کا شمار پیپلز پارٹی کے بانی کارکنوں میں ہوتا ہے وہ ذوالفقار بھٹو کے ساتھی تھے ان کی پارٹی کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیںان کے اہلخانہ سے تعزیت کے لیے گوجرانوالہ آیاہوں ،انہوں نے کہا پیپلز پارٹی ملک میں غربت ،مہنگائی بے روزگاری کےخلاف لڑ رہی ہے اور اس خاتمہ تک جدوجہد جاری رہے گی ہمارا منشور ہی روٹی ،کپڑا مکان ہے جس کے لیے شروع دن سے ہی ہم تگ و دو کر رہے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی

ای پیپر دی نیشن