نوابشاہ‘ اسلام آباد (آئی این پی‘ اے پی پی ) سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نواب شاہ مہران ہائی وے پر افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث 2 مسافر بسوں کی آپس میں ٹکر کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے اوباڑہ جبکہ دوسری پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔ ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نواب شاہ میں مسافر کوچز میں تصادم کے باعث 8 افرد کے جان بحق اور 60 سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔یہاں جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جان بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
حادثہ