کشتی حادثہ: گجرات کے مزید 25 نوجوان بدستور لاپتہ‘ تعداد 80 ہو گئی


گجرات (نامہ نگار) گجرات کے مزید 25 نوجوانوں کے یونان کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اب تک ضلع گجرات کے لاپتہ نوجوان کی تعداد 80سے زائد ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے سامنے آنے والوں میں چار نوجوان تھانہ ککرالی، تین تھانہ جلالپور جٹاں کے علاقے کے رہائشی ہیں۔ ککرالی کے نوجوانوں میں عبدالواحد کوٹلہ، طاہر زمان روپیری، علی رضا چک چیدیاں، ملک رمیض چکوڑہ، علی حسنین اور سبحان گاو¿ں بھاگووال خورد، شاہد حسین جلالپور جٹاں کا رہائشی ہے۔ منگووال کے علاقے کے مزید پانچ نوجوان سید محمد امین اور سید جعفر گاو¿ں کیرانوالہ، ثقلین امجد، عبدالرحمان اور تیمور شہزاد گاو¿ں لنگے کے لاپتہ ہیں۔ تھانہ صدر لالہ موسی کے گاو¿ں بدھو کالس کے بھی تین نوجوان حافظ فیاض، سید علی حمزہ اور سید علی زین لاپتہ میں شامل ہیں۔ تھانہ صدر گجرات کے گاو¿ں سوک کلاں کے بھی چار نوجوان محمد آصف، فیضان، عمر جاوید سکنہ سوک کلاں جبکہ شاہ زیب سکنہ پنڈی حسنہ اورگجرات شہر کا فیضان عابد سکنہ بغداد کالونی، تھانہ دولت نگر کے گاو¿ں سیدا کا محمد سفیان، تھانہ کنجاہ کا محمد اکرم، تھانہ رحمانیہ کے گاو¿ں ٹبہ بوٹے شاہ کا رہائشی یوسف تقی شاہ اب تک لاپتہ ہیں جن کے اہل خانہ کے مطابق ان کا کشتی حادثہ سے قبل 7/8جون کے بعد کوئی رابطہ تاحال نہیں ہو سکا۔
25 نوجوان

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...