سرگودھا: ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ بیٹا‘ بیٹی جاں بحق‘ باپ زخمی

Jun 26, 2023


سرگودھا+میانوالی(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں بیٹا بیٹی جاں بحق، تین افراد شدید زخمی۔ سرگودھا ریجن کے علاقہ ایم ایم روڈ ہرنولی موڑ کے مقام پر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بھائی اور 25 سالہ بہن موقع پر جاں بحق اور ان کا باپ محمد الطاف شدید زخمی ہو گیا جبکہ کالاباغ بنوں روڈ پر شہباز خیل کے قریب راولپنڈی سے میانوالی آنے والی تیز رفتار بس کی مزدا گاڑی کو ٹکر میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بیٹا بیٹی جاں بحق

مزیدخبریں