پھلروان (نامہ نگار) غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کے ساتھ اس کے آشنا کو بھی جان سے مار دیا۔ واقعات کے مطابق کہنہ پھلروانی کے مسلم شیخ نصیر کو شک تھا کہ اس کی بیٹی کے بلوچ محسن رضا کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ گزشتہ روز مقتول محسن رضا اپنی آشنا کے ساتھ ان کے گھر میں موجود تھا جس پر نصیر مسلم شیخ نے ٹوکے کے وار کرکے دونوں کو قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔
بیٹی قتل