لاہور (نامہ نگار) لاہور میں درجنوں وارداتیں‘ شہری لٹ گئے۔تفصےلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے نشتر کالونی میں زاہدکے گھر سے ساڑھے 5 لاکھ‘ زیورات، دےگر سامان، شاہدرہ مےں تنوےر اور اس کی فیملی سے3 لاکھ‘ طلائی زیورات اورموبائل فون، غازی آباد میں قربانی کے جانور خریدنے کے لیے جانے والے حیدر اور اس کے بھائی سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے، چوہنگ میں یوسف خان کی گیس فلنگ کی دکان سے 75ہزار روپے، نواں کوٹ میں سعود سے ہزاروں روپے اور موبائل فون، کاہنہ مےں امجد سے 4 ہزار 2سو اور موبائل فون ، گرین ٹاون میں منصور سے 30 ہزار اور موبائل فون، لیاقت آباد میں انعام سے 20 ہزار اور موبائل فون ، شاہدرہ ٹاو¿ن میں اقبال سے 5ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا۔ اسلام پورہ میںساجدکے گھرسے 3 لاکھ اور دےگرسامان چوری‘ ڈیفنس،شاہدرہ،نواب ٹاو¿ن اور مزنگ سے4 کارےں،قائد اعظم انڈسٹرےل سٹےٹ سے رکشہ جبکہ مغلپورہ ،سمن آباد،گارڈن ٹاو¿ن،مزنگ،اسلام پورہ،راوی روڈ،ساندہ اور مانگا منڈی سے 8 موٹر سائیکلیں چوری ہو گئےں۔
ڈاکے
درجنوں وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے‘ کاروں‘ موٹر سائیکلوں سے محروم
Jun 26, 2023