بھکھی: مخالفین کی فائرنگ‘ راہگیر بچہ سمیت 2 افراد قتل


بھکھی (نمائندہ نوائے وقت) دیرینہ دشمنی کے باعث مخالفین کی فائرنگ سے راہگیر بچہ سمیت 2 افراد قتل ہو گئے‘ خاتون زخمی ہوئی۔ تھانہ بھکھی کے علاقہ فیروز وٹواں میں دو گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی جس کے نتیجہ میں ممبر پنجاب بار کونسل رائے محمد نواز کے چھوٹے بھائی رائے احسان یونس پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں رائے احسان یونس کھرل اور ایک 14 سالہ راہگیر بچہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر رائے احسان یونس کھرل اور راہگیر بچہ جان کی بازی ہار گئے۔ بعد ازاں ملزمان کی شدید فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون بھی شدید زخمی ہو گئی جو کہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہسپتال داخل ہے۔ وقوعہ کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
2 افراد قتل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...