چین میں شدید بارش سے 2 لاکھ  70 ہزار سے زائد افراد متاثر

چھانگ شا(شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان میں 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد شدید بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔ بارش سے 16 ہزار 400 ہیکٹرز سے زائد فصلوں کو نقصان پہنچا اور متعدد مکانات منہدم یا تباہ ہوگئے۔ چونکہ صوبے میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں جس کے سبب سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی سے نجات کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز نے جمعے کی سہ پہر کو سیلاب پر قابو پانے بارے ہنگامی اقدامات کو بڑھا کر تیسرے درجے پر کردیا تھا۔ ہونان کے کچھ علاقے پہاڑسے آنے والے پانی اور مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہوئے۔
چین بارش

ای پیپر دی نیشن