ریاض(اے پی پی)جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول ے کہا ہے کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تبوک میں ایک شہری کو 8 ہزار نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تبوک میں ایک شہری کو 8 ہزار نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ جازان میں سرحدی محافظوں نے 188 کلو گرام قات( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔جازان کے نواح علاقے الدایر میں پولیس نے سات یمنی اور سعودی شہریوں کو 149 کلو گرام قات فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔عیسر شہر میں تین یمنی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 19 کلو گرام حشیش اور اسلحہ برآمد ہوا۔ کے حکام نے مدینہ منورہ سے ایک گاڑی سے 1.2 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں۔ منشیات شہد کے چھتے میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جسے ناکام بناتے ہوئے چار مصری اور تین سعودی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد تمام ضبط شدہ مننشیات متعلقہ حکام کی تحویل میں دی گئی جبکہ ملزمان کو پبلک پراسیکوشین کے حوالے کیا گیا ہے۔
سمگلر گرفتار
سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام، متعدد افراد گرفتار
Jun 26, 2023