پی آئی اے کے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کےمطابق اربوں روپے خسارے میں جانے والی پی آئی اے کی انتظامیہ نے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔قومی ایئرلائن انتظامیہ کے ایڈمن آرڈر کے مطابق فلائنگ الاؤنس کے حصول کے لیے 50 گھنٹے طیارہ اڑانا لازمی قراردیا گیا ہے، 10 سال تک سروس والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔20 سال سروس والے پی آئی اے کے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 30 فیصد اضافہ جبکہ 30 سال تک پی آئی اے میں سروس کرنے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا، 30 سال سے زیادہ سروس دینے والے پائلٹس کے فلائنگ الاؤنس میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔