دبئی میں سیاسی کچھڑی پک رہی ہے: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے215 ارب روپے کا مزید ٹیکس لگا کربجٹ کا ڈھانچہ مکمل تبدیل کردیا ہے، آئی ایم ایف کی ساری شرائط قربانی سے پہلے غریب کی قربانی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کارخانے بند ہوں گے لوگ بے روزگارہونگے مہنگائی ہوگی تودس کھرب کے محصولات کہاں سے اکھٹے ہوں گے، آئی ایم ایف سے پردے کے پیچھے کیا ہوا ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بندرگاہیں، سٹیل مِل، روزویلٹ ہوٹل، ایئرپورٹ، ہائی ویز لیز پردینا انویسمنٹ نہیں قومی اثاثے گروی رکھ کربیوقوف نہیں بنایا جاسکتا،عوام سڑکوں کی بجائے بیلٹ باکس کیطرف جانا چاہتی ہے۔وزیرداخلہ ہزارلوگوں کوگولی مارنے پھانسی دینے کا کہتا ہے، قحط زدہ بجٹ کے دوران وزیراعظم اور پارٹی سربراہان موجود نہیں تھے،عوام کا مینڈیٹ نہیں ڈیٹ آئی ایم ایف سے مانگ رہے ہیں ،13 جماعتوں کی 14 مہینے کی انٹرنشپ ناکام ہوگئی۔شیخ رشید نے کہا کہ دبئی میں سیاسی کچھڑی پک رہی ہے، نواز شریف آجائے تیل دیکھے تیل کی دھار دیکھے ، دو تہائی کے بغیر قانون بنا رہے ہیں، سپریم کورٹ کو نہیں مان رہے، بوٹ پالشیے اور مالیشے عوام میں بے نقاب ہو گئے ہیں، الیکشن ہرصورت ہو کر رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...