فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ پر رنگیاں جھنگیاں کے نزدیک گہرے کھڈے میں تیز رفتار موٹر سائیکل گرنے کے باعث ایک نوجوان ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔مرنے والے نوجوان کی شناخت 30 سالہ عمر سلیمان کے نام سے جبکہ زخمی کی شناخت تصور حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ تصور حسین کو میو ہسپتال لاہور پہنچا دیا گیا ‘ دونوں دوست موٹر سائیکل پر گاؤں خاکی جا رہے تھے۔ عمر سلیمان کی میت اس کے گاؤں پہنچا دی گئی ۔