لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی،49،41،42،32 بار ای چلاننگ والی متعدد گاڑیاں پکڑی گئیں۔بیشتر مالکان نے موقع پر جرمانہ جمع کروا دیا، متعدد کے کاغذات قبضہ میں لے لئے گئے۔ ای چالان سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم‘ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں گا اور موٹرسائیکل، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ ٹیمپرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔ کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جارہاہے۔ سی ٹی اوعمارہ اطہر نے ٹریفک سیکٹر ٹھوکر نیاز بیگ، خیابان جناح، رائیونڈ روڈ کا وزٹ کیا۔انہوں نے تمام وارڈنز کے ڈیوٹی پوائنٹس میں ردوبدل کرنے کا حکم دیا۔