محرم الحرام کی آمد‘ صوبہ بھر میں سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے :آئی جی پنجاب 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر عزاداری جلوسوں اورمجالس کے پر امن انعقاد کیلئے لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے،تمام مکاتب فکر کے علما کرام، امن کمیٹیوں کی مشاورت سے ایشوز قبل از وقت حل کر لیں۔ تھانوں، خدمت مراکز، ٹریفک لائسنسنگ سنٹرز میں کیومیٹک اور آئی ٹی سسٹم درست حالت میں ہوں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین جرائم میں ملوث خطرناک مجرموں کی سرکوبی کرنیوالے کرائم فائٹر پولیس افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچہ کریمنلز، قتل، ریپ، اغوا برائے تاوان کے مقدمات کامیابی سے ورک آؤٹ کرنیوالے افسران واہلکاروں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔

ای پیپر دی نیشن