ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ 13ممالک کے کھلاڑی شریک 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 31ویں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوئی ۔چیمپین شپ میں بھارت ہانگ کانگ‘ چین‘ ایران ‘جاپان ‘ کوریا ‘مکاؤ ‘ملایشیا‘ فلپائن‘ قطر ‘سنگا پور‘ سری لنکا اور میزبان پاکستان کے کھلاڑی بھی شریک ہیں ۔پہلے روز انڈر 13مقابلوں میں پاکستان کے فیضان علی دانش سکندر کامیاب ہوئے ۔پاکستان کے فواد میمون خان نے بھی کامیابی حاصل کی۔انڈر 15مقابلوں میں پاکستان ریحاں عالمگیر ہانگ کانگ کے یونگ ست چونگ کامیاب رہے ۔انڈر 17مقابلوں میں پاکستان کے عبداللہ نواز ملایشیا کے علطمس اگر سلام کامیاب ہوئے ۔انڈر 19مقابلوں میں پاکستان کے محمد احمد ہانگ کا نگ کے لی ٹن ہانگ کامیاب ٹھہرے ۔

ای پیپر دی نیشن