سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی کا یکم جولائی ٹیرف میں مزید کمی کا اعلان

Jun 26, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر ) سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی نے یکم جولائی 2024سے اپنے ٹیرف میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔ جس میں خاص طورپر سب اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے سالانہ مینٹیننس فیس کا مکمل خاتمہ، سی ڈی ایس کنکشن فیس کی مکمل چھوٹ اور سکیورٹیز بروکرزکیلئے کم سے کم فیس شامل ہیں۔ تاہم ٹرانزیکشن فیس کو مساوی بنانے کیلئے انٹرااکاؤنٹ موومنٹ ٹرانزیکشن فیس متعارف کرائی گئی ہے۔  سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور کاروباری لاگت کو کم کرنے کے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)کے ویژن کے مطابق سی ڈی سی نے اپنے آغاز سے لیکر اب تک اپنی ٹرانزیکشن اور کسٹڈی فیس میں تقریباً95فیصد کمی کی ہے۔ سی ڈی سی کے چیئرمین فرخ ایچ سبزواری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر نے کہاکہ سی ڈی سی بورڈ کی رہنمائی میں سی ڈی سی نے ٹیرف میں نمایاں کمی کے ذریعے سرمایہ کاروں کو مستقل طوپر مراعات دینے کی کوشش کی ہے۔ 

مزیدخبریں