نارمل ٹیکس رجیم میں شامل کیا تو ایکسپورٹ سیکٹرکاروبار بند کردے گا:شاہدحسن شیخ

لاہور(کامرس رپورٹر ) کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر صدر لاہور چیمبر کاشف انورسے حالیہ بجٹ میں پیش کی جانے والی تجاویز پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ایکسپورٹ سیکٹر کو نارمل ٹیکس رجیم میں شامل کیا گیا تو ایکسپورٹرز اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہونگے۔وفد کی سربراہی لاہور چیمبر کے سابق صدر شاہد حسن شیخ کر رہے تھے جبکہ دیگر شرکاء  میں لاہور چیمبر کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران میاں عتیق الرحمن، راجہ حسن اختر، سابق چیئرمین پی سی ایم ای اے عبداللطیف ملک، سینئر وائس چیئرمین، عثمان اشرف، اعجاز الرحمان، میجر اختر اور دیگر شامل تھے۔  وفد کے شرکاء  کا کہنا تھا کہ  ایکسپورٹ سیکٹر کو نارمل ٹیکس رجیم میں لانے سے محصولات میں کمی آئے گی اور ایکسپورٹرز ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایکسپورٹ فرینڈلی پالیسیز تشکیل دی جائیں اور ایکسپورٹ کیلئے کم سے کم پانچ سالہ پالیسی کا اعلان کیا جائے۔ صدر لاہور چیمبر کا کہنا تھا کہ  ہم اس بات کے خلاف نہیں کے ایکسپورٹرز پر ٹیکس لگایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن