پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا کر تجارتی حجم بڑھا سکتے ہیں‘نائیجیرین گورنرز

Jun 26, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر )  نائیجیریا کی شمالی ریاستوں کے تین گورنرز نے اپنے وفد کے ہمراہ لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور سینئر نائب صدر لاہور چیمبر ظفر محمود چوہدری سے ملاقات کی۔ وفد میں ریاست اداماوا کے گورنر احمد عمر فنتیری، ریاست یوبے کے گورنر مائی مالا بونی، ریاست بورنو کے گورنر باباگانا امارہ زلم، پرماننٹ سیکٹری منسٹری آف ویلتھ ڈاکٹر مصطفے ابا گیدم کوارڈینیٹر ہالیلو مالابو و، چیئرمین ملت ٹریکٹرز سکندر مصطفیٰ خان و دیگر شامل تھے۔ وفد کا کہنا تھا کہ نائجیریا  بڑا ملک اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ایک تجارتی منڈی ہے۔ پاکستان اور نائجیریا کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور برادرانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نائیجیریا زراعت، فارما سیوٹیکل  سمیت بہت سے شعبوں میں تعاون بڑھا کر تجارتی حجم کو بڑھا سکتے ہیں۔لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری نے نائیجیریا کے ساتھ زرعی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں