پنجاب میں میونسپل سروسز کے مختلف منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں:شکیل احمد میاں 

Jun 26, 2024

لاہور(خبرنگار) نائجیریا کے اعلیٰ سطحی وفد نے لوکل گورنمنٹ کا دورہ کیا اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں سے ملاقات کی۔ شکیل احمد میاں نے لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام جاری مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے بارے میں بتاتے  کہا کہ پنجاب میں میونسپل سروسز کے مختلف منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کادائرہ کار شہری علاقوں سے دیہی علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے۔ وفد میں نائجیریا کی تین سٹیٹس کے گورنرز، کوآرڈینیٹرز، کمشنر ز،ملٹی سیکٹورل کرائسس ریکوری پراجیکٹ کے ڈائریکٹر ودیگر شامل تھے۔ایگزیکٹیو گورنر بورنو سٹیٹ نائجیر یا پروفیسر بابا گانا نے کہا کہ پنجاب میں میونسپل سروسز کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

مزیدخبریں