ٹیکس نیٹ میں کمی کی وجہ ایف بی آر کے  لا محدود اختیارات ہیں:میاں عبدالغفار

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمد کنندگان کو نارمل ٹیکس رجیم میں لانے سے برآمدات پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد الغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے کہا کہ نارمل ٹیکس رجیم کی وجہ سے دستاویزات مانگی جائیں گی اور آڈٹ کے نا م پر نوٹسز جاری ہوں گے جس سے خوف و ہراس اور ہیجان کی کیفیت پیدا ہو گی اور برآمدات مزید سکڑنا شروع ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے افسروں کے پاس موجود لا محدود اختیارات ٹیکس نیٹ میں اضافے کی بجائے   کمی کا باعث ہیں۔انہوں نے   حکومت سے اپیل ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں آئندہ مالی سال کے فنانس بل پر نظر ثانی کی جائے اور اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو دور کر کے اسکی منظوری دی جائے بصورت دیگر حکومت سارا سال احتجاجوں سے نبرد آزما رہنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...