کراچی ( کامرس رپورٹر )سٹاک مارکیٹ گزشتہ روز مندی کا شکار ہوگئی۔سرمایہ کاروں کو 31ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا 50.57فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں291.52پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس کم ہوکر77940.58 پوائنٹس پر آگیا۔ مارکیٹ سرمائے میں 31ارب 21کروڑ 18لاکھ 6ہزار 671روپے کی کمی ہوئی جس سے سرمائے کا مجموعی حجم کم ہوکر 102 کھرب 90ارب 13کروڑ 88لاکھ77ہزار540روپے رہ گیا۔ گزشتہ روز11ارب روپے مالیت کے 29کروڑ 21لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے۔
سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ کاروں کے 31ارب سے زائد ڈوب گئے
Jun 26, 2024