لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سر براہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ حکومت چند مٹھی بھرشر پسندوں کو بنیاد بنا کر ملک میں افراتفری کی لہر پھیلانے سے گریز کرے، کیا گارنٹی ہے کہ دوران آپریشن کسی کو نا حق گرفتار یا مارا نہیں جائے گا،بہتر ہے آپریشن عزم استحکام شروع کرنے سے پہلے قوم کو اعتماد میں لیا جائے،قانون پر عمل درآمد سے ہی ملک میں امن آئے گا،امن و امان کے نفاذ کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اْنہوں نے کہا ۔ حکومت کو چاہیے کہ غزہ کے مسلمانوں کی مدد کیلئے ادویات ودیگر سامان کی ترسیل یقینی بنائے۔