لاہور(لیڈی رپورٹر ) پیپلز پارٹی کی مر کزی راہنما بیگم بیلم حسنین نے حج کے دوران حاجیوں کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کر تے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مر نے والوں کی میتو ں کو واپس لا نے کا اہتمام کرے. بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پا کستانی حاجیوں کو بحفاظت وطن واپس لایاجائے۔ انہوں نے کہا وزرات حج نے بہتر کار کردگی کا مظاہر ہ نہیں کیا‘ پاکستا نی لاکھوں روپیہ خرچ کر کے اہم مذہبی فریضے کی ادائیگی کیلئے جاتے ہیں ایسے افسوسناک واقعات نہیں ہو نے چاہئیں۔ تحقیقات کر وائی جا ئیں کہ حقیقت کیا ہے۔