ماہرافرادی قوت پیدا کرنا جامعات کی ذمہ داری ہے:پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

لاہور (لیڈی رپورٹر )  وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ مہارت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنا جامعات کی ذمہ داری ہے۔وہ پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک)کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ آف میٹالرجی اینڈ میٹریلز انجینئرنگ کے تعاون سے ’بائیو میٹریلز کی اضافی تیاری پر سیمینار سے انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں خطاب کررہے تھے۔  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا  پنجاب یونیورسٹی کی رینکنگ میں بہتری پر اورک کی ٹیم مبارکبادکی مستحق ہے۔  طلباء  کو بین الاقوامی مارکیٹ  کے قابل بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن