موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نئی تحقیقی صلاحیت کی ضرورت ہے:ڈاکٹر شاہد منیر 

Jun 26, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ہے کہ عدم مساوات پائیدار ترقی کی راہ میں  بڑی رکاوٹ ہے۔ صنفی مساوات پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں چیلنجرز ان گلوبل سسٹینبلٹی پر 3روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے کہی۔کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کا حل اور اپنے ماحول کو بہتر بنانا تھا۔ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ہمالیائی گلیشیئرز کے پگھلنے سے سطحی پانی کی فراہمی میں تقریباً 40 فیصد کمی واقع ہو جائیگی۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نئی تحقیقی صلاحیت کی ضرورت ہوگی۔پنجاب ایچ ای سی تحقیق کے نئے دروازے کھول رہا ہے، لوکل پی ایچ ڈی کرائی جارہی ہے خطیر فنڈز مختص کردیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں