ایک سال کی مدت میں ڈاکٹرز ‘ نرسز کے تمام مسائل  حل کردینگے: خواجہ عمران نذیر

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزرا صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق سے ہسپتالوں میں ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے وفد نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزرا ء صحت کو نرسز کی پروموشن، سروس سٹرکچر، دیگر مسائل، مطالبات سے آگاہ کیا گیا۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا نرسز کے مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے دونوں محکموں کی  ایک ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی  ہے۔ صوبائی وزرا صحت ٹیکنیکل کمیٹی کی ہفتہ وار کارروائی کی نگرانی کریں گے۔ ایک سال کے اندر ڈاکٹرز اور نرسز کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔  صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نرسز کی جلد پروموشن کیلئے سروس سٹرکچر کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ نرسنگ سیکٹر کو مضبوط کرنے کیلئے بھرپور وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن