شہید باپ کا بیٹا بھی دھرتی ماں پر نثار

Jun 26, 2024

 محمد عمران حفیظ وہاڑی 
وہاڑی میں شہید باپ کے بیٹے نے اپنے عظیم والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کر لی پولیس تھانہ جھال سیال میں تعینات سرکاری کھوجی اسماعیل پہوڑ جرائم کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا عید سے چند روز قبل گرفتار ملزم کی نشان دہی پر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم پر فائرنگ سے سرکاری کھوجی شہید ہوا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جھال سیال پولیس کو گرفتار ایک ملزم سے دوران تفتیش معلومات کی روشنی میں سول کپڑوں میں ملبوس پولیس کی ایک ٹیم نے چک نمبر 198 ڈبلیوبی میں بدنام زمانہ ڈکیت صفدر کھرل کے ڈاکو بیٹے شاہد کھرل اور ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں پولیس ٹیم میں شامل سرکاری کھوجی اسماعیل پہوڑ سکنہ 64 کے بی شہید ہوگیا تو اطلاع ملنے پر تھانہ صدر اور چوکی پل48 کی پولیس بھی مدد کو پہنچ گئی مبینہ طور پر چک نمبر 200 ای بی میں واقع ایک دربار کے نزدیکی باغ میں چھپے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ کیا اور ایک ڈاکو شاہد پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس ملازم محمد اسماعیل کی نماز جنازہ پولیس اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ڈی پی او منصور امان اور ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد سمیت پولیس افسران و شہروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور ڈی پی او منصور امان نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے بیٹے کے سر پر دست شفقت رکھا ڈی پی او منصور امان نے انچارج ویلفیئر کو تمام مراعات اور ویلفیئر گرانٹس کے کیس جلد  از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے ورثاء  سے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے شہریوں میں احساس تحفظ پہنچانے کی خاطر وہاڑی پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی عوام کی جان و مال کی حفاظت کے فریضے کی ادائیگی کے دوران اپنی قیمتی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے وہاڑی پولیس کا اصل چہرہ اور ہمارے ہیرو ہیں یاد رہے گزشہ دنوں محمد اسماعیل مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے دوران بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

مزیدخبریں