بجلی چوروں کیخلاف مہم، 52 ملزم فیسکو، 4 گیپکو نے پکڑ لئے، 50 لاکھ سے زائد جرمانہ

فیصل آباد؍ نوشہرہ ور کاں (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے ۔ چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید 52 بجلی چور پکڑے گئے جن کو ایک لاکھ61ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 50لاکھ 20ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ دریں اثناء  گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں کی سرویلنس ٹیم نے محمد بوٹا، آصف علی، رشید اور جمیل کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ مقامی پولیس نے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن