پشاور میں جائیداد تنازعہ پر خواتین، بچوں سمیت ایک خاندان کے  9 افراد قتل

Jun 26, 2024

پشاور (بیورو رپورٹ) جائیداد تنازعے پر ایک ہی خاندان کے بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تھانہ بڈھ بیر کی حدود باغ بابا میں مسلح افراد نے مخالفین کے گھر میں گھس کر  فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 9  افراد جاں بحق، خاتون اور بچے سمیت تین زخمی ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جائے وقوعہ سے خالی خول و دیگر شواہد اکٹھے کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔

مزیدخبریں