اسلام آباد( آ ئی این پی ) سنی اتحاد کونسل کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لیے عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا،عمران خان کے تمام کیسز ختم ہو چکے ہیں،عدت کیسز کو لٹکایا جا رہا ہے،امریکہ اور دوسری طاقتوں کے حکم پر عمران خان کے خلاف بے بنیاد مقدمات ختم کیے جائیں ۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ آج خیبر پختون خواہ کے اندر امریکہ کے کہنے پر آپریشن شروع کیا جا رہا ہے ۔ماضی میں بھی آپریشن ہوئے ہیں۔جن کے منفی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ آف پاکستان مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے،۔تحریک انصاف کے کارکنوں کو جس طرح گرفتار کیا جا رہا ہے اور انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہ ملک کے لیے اچھا شگون نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کتنی جلدی ہو سکے رہا کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے ۔
ملک کو بچانے کے لیے بانی تحریک انصاف کو رہا کرنا پڑے گا، شاندانہ گلزار
Jun 26, 2024