ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کی رہائش گاہ بھی پیسکو نادہندگان کی فہرست میں آ گئی۔ 7 ماہ سے بقایا جات کی مد میں اب تک 21 لاکھ 46 ہزار 3 سو 4 روپے بقایا جات موجود ہیں۔ گزشتہ سال پیسکو نے رہائشگاہ پر لگے ٹرانسفارمر سے بجلی منقطع کر دی تھی۔