اووربلنگ‘ جماعت اسلامی کا گیپکو آفس کے باہر مظاہرہ‘ نعرے بازی 

گوجرنوالہ (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پی پی 64 فرقان عزیزبٹ عوامی شکایات پرجماعت اسلامی کے کارکنان کے ہمراہ عالم چوک سٹی آفس گیپکو پہنچے، جہاں پر انہوں نے اوور بلنگ کیخلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی، انہوں نے کہاکہ گیپکو دفتر میں صارفین کو اوور بلنگ ختم کرنے کی بجائے انہیں خجل خراب کرنا ایسا نہیں چلنے دیں گے، ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ حکومتی وزیروں، مشیروں کی عیاشیوں کا بوجھ غریب عوام کیوں اٹھائیں، ہم نے اپنی شکایات کا اندارج کروا دیا۔ اگر بل درست نہ کیے تو متاثرہ صارفین کے ساتھ ملکر بھرپور احتجاج کرینگے اور گیپکو ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...