مزید مقدمات روکنے کیلئے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواستیں ہائیکورٹ سے خارج

لاہور + گوجرانوالہ (خبر نگار + نمائندہ خصوصی) ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی نے پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی عالیہ حمزہ اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی مزید  مقدمات سے روکنے کے لیے درخواستیں ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواستیں خارج کر دیں اور وکالت نامے پر دستخط کرنے کی اجازت کی ہدایت دے دی۔ ہائیکورٹ آفس نے عالیہ حمزہ اور ضم جاوید کے خود درخواست گزار نہ بننے کا اعتراض لگایا تھا۔ دریں اثناء گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ کینٹ کے مقدمہ نو مئی میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو پیش کیا اور پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے معزز جج نے مسترد کرتے ہوئے صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...