شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کی چار دھائیوں پر مشتمل سیاسی جمہوری جدوجہد کو کسی صورت ڈیل ریل نہیں ہونے دیا جائے گاعام انتخابات میں پارٹی کو زمینی حقائق سے آگاہ کرنے کی بجائے غلط معلومات فراہم کرنے والوں نے نہ صرف پارٹی کو ضلع میں ٹکٹوں سے محروم کیا بلکہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کی بھی حوصلہ شکنی کی جس کا آئندہ کیلئے راستہ مکمل طور پر بند کرنا ہو گا، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پارٹی کو مفادات کی سیاست کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا پارٹی قیادت کو مخلص و دیرینہ کارکنوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے انہیں حکومتی امور میں شانہ بشانہ رکھنا ہوگا تاکہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے فعال کردار ادا کرسکیں، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف جمہوریت کا حسن اور پارٹی کی جان ہیں جن کی قیادت میں ہم (ن) لیگ کو مضبوط بنائیں گے پارٹی کے تمام نظریاتی کارکن اپنے قائد پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں اور انکے ویژن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے جذبہ سے سرشار ہیں۔
نواز شریف جمہوریت کا حسن ‘ پارٹی کی جان ہیں:عارف سندھیلہ
Jun 26, 2024