داتا دربار ہسپتال اینٹی نارکوٹکس کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

Jun 26, 2024

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے داتا دربار ہسپتال کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے داتا دربار ہسپتال کو انٹی نارکوٹکس فورس کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔ درخواست میں اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ داتا دربار ہسپتال محکمہ اوقاف کے زیرانتظام چلتا ہے۔

مزیدخبریں