چیف الیکشن کمشنرکا اٹک میں نئے تعمیر شدہ دفتر کاافتتاح 

اسلام آباد (وقائع نگار )چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے منگل اٹک میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے نئے تعمیر شدہ دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جس کی تعمیر مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوئی۔افتتاحی تقریب میں چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان نے نو تعمیر شدہ دفتر کا افتتاح کیا اور پوری عمارت کا مکمل دورہ کیا اور تعمیر کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ یہ قدم عوام کے اعتماد کو بڑھانے اور انتخابات کے عمل کو بہتر بنانے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اس احسن اقدام سے اٹک کی عوام بہتر سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن