امریکہ میں پاکستانی سفیر کی تاجروں ‘کارپوریٹ لیڈرز سے ملاقات 

Jun 26, 2024

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکی تاجروں اور کارپوریٹ لیڈرز سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں آئی ٹی، توانائی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔  پاکستانی سفیر نے کاروباری رہنماؤں کو بتایا امریکی انٹرنیشنل ٹریڈ ایڈمنسٹریشن نے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کے لیے کئی فوائد کی نشاندہی کی ہے، جن میں شیئر ہولڈنگ پابندیوں کی عدم موجودگی، ورک پرمٹ کے سادہ ضابطے، ٹیکنالوجی کی منتقلی کی کوئی ضرورت نہیں اور ایک بڑی اور جدید ترین کاروباری برادری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں بیرون ممالک سے آنے والی رقوم کو آسان بنانے کے لیے ایک نیا ادارہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستان 20 سے زائد آئی سی ٹی رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ دنیا کا چوتھا سب سے بڑا فری لانس فراہم کنندہ ہے۔ 

مزیدخبریں