اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صنعت و پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین 25 جو ترکمانستان کا سرکاری دورے پر ہیں نے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کی ،ملاقات میںدوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے مختلف شعبوں پر بات چیت کی گئی ،وفاقی وزیر نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ترکمانستان کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ، بات چیت میںتجارتی، اقتصادی ،توانائی، کنیکٹیوٹی، ٹرانزٹ اور پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،وفاقی وزیر نے قومی رہنما اور ترکمانستان کی پیپلز کونسل کے چیئرمین گربنگولی بردی محمدوف سے بھی ملاقات کی ،رانا تنویر حسین نے کہا کہ حالیہ دورہ ترکمانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں ترقی اور وسعت کا باعث بنا ہے۔