بلوچستان‘ پولیو کا نیا کیس رپورٹ صوبے میں کیسز کی تعداد 5 ہو گئی

کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا، رواں سال صوبے میں پولیو کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 5 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا جہاں 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس سے پہلے بھی رواں سال قلعہ عبداللہ سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔ نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل رواں سال بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی، چمن، قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ سے پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...