انسداد منشیات کیلئے ادارے فعال کردار ادا کریں، زرداری، عالمی دن پر پیغام 

Jun 26, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پیغام میں  کہا  کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، میڈیا، سول سوسائٹی، والدین اور اساتذہ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مدد سے ایک جامع حکمت ِعملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں منشیات سپلائی کرنے اور بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے اپنے معاشرے بالخصوص تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کو روکنا ہو گا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ فعال اقدامات کریں اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا کہ منشیات کے خلاف اس جنگ کو قومی ترجیح بنانا ناگزیر ہے۔ بطور وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں کہ منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف یہ جنگ اس وقت تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتی جب تک ہم سب بحیثیت قوم  مشترکہ کوششں نہ کریں۔

مزیدخبریں