درجنوں دیہات کا اضافی بوجھ نارنگ گریڈ سٹیشن پر منتقل کردیاگیا  

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)درجنوں دیہات کا اضافی بوجھ نارنگ گریڈ سٹیشن پر منتقل کردیاگیا لوڈشیڈنگ میں اضافہ اور بجلی چوری کا خمیازہ بھی شہر کوبھگتناپڑے گا ۔مختلف دیہات غازی ککامقبول پور میانی اعوان مسلم اورپاک بھارت سرحد کے قریب دیگر دیہات کے 44000 سے زائد بجلی کے میٹرز اور 70 کے قریب ٹیوب ویل کااضافی بوجھ بھی سٹی فیڈر پر ڈال دیاگیاہے ۔20 کلومیٹر ایریا ہونے سے کسی بھی فالٹ کی صورت میں سارے شہرکی بجلی کئی گھنٹے بند رہاکریگی۔جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے وفاقی وزیر راناتنویرحسین‘ ایم این اے رانااحمدعتیق انور اور ایم پی اے چوہدری حسان ریاض سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن