شیخوپورہ: عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی کے دفاتر ‘ ڈسپوزلز کے بجلی کنکشن منقطع  

Jun 26, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) لیسکو شیخوپورہ نے میونسپل کمیٹی کے دفاتر اور ڈسپوزلز کے بجلی کے کنکشن منقطع کردئیے میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے ذمہ 50 کروڑ روپے سے زائد کے بل واجب الادا ہیں محکمہ کی طرف سے متعدد بار انہیں نوٹسز بھی دئیے گئے مگر عدم ادائیگی کی پر گزشتہ روز انکے بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کے بعد انہیں کہاگیا کہ اگر واجب الادا رقم جمع نہ کرائی تو ٹیوب ویلز اور دیگر ڈسپوزلز کے کنکشن بھی منقطع کردئیے جائیں گے۔ رابطہ کرنے پر چیف افسر ملک منشاء جاوید نے بتایا کہ لیسکو کی واجب الادا رقم کا کچھ حصہ گزشتہ ماہ ادا کردیا تھا اور یہ طے پایا تھا کہ ہر ماہ ایک کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے رواں ماہ کی ایک کروڑ روپے کی قسط ادا بھی کردی گئی مگر پھر بھی کنکشن منقطع کئے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں